بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

میتھیو ہیڈن بھائی! تم پاکستان یا بھارت کی طرف ہو؟ بھارت بارے بیان نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے گزشتہ روز انٹرویو دیا اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا جس نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو ہیڈن کے مطابق بھارتی بلے باز کے ایل راہول پاکستان کیلئے ‘ایک بڑا خطرہ‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

ذاتی طور پر یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی دباؤ میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی رشب پنٹ کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ باؤلرز کے حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میتھیو ہیڈن کے بیان نے شائقین کرکٹ کو کچھ تشویش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے اس تشویش کے اظہار سوشل میڈیا پر خوب کیا۔ صارفین نے پہلا سوال تو یہی پوچھا کہ آخر ہیڈن پاکستان کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاید آپ کو بھارتی بلے بازوں سے زیادہ پاکستانی بلے بازوں پر توجہ دینی چاہیے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی کوچ بھی بھارتی کھلاڑیوں کا مداح ہے تو دوسرے نے لکھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ راہول اور پنٹ کی تیاری کرکے آئیں اور امتحان میں روہت شرما آجائے۔میتھیو ہیڈن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسا آسٹریلین ہوتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے تاہم یہ دباؤ اتنا ہی اثر کرتا ہے جتنا آپ اسے خود پر حاوی ہونے دیتے ہیںاس وقت جو موقع میسر ہے وہ تاریخ ساز موقع ہے، اور میں محسوس کررہا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی اس موقع کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…