بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی پینا صحت پر کیسے حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پانی زندگی کالازمی جز ہے اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں،ہر انسان کے لئے دن میں آٹھ گلاس یا اس سے زیادہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پینا لازمی ہے تا کہ جسم اپنے تمام افعال بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔لیکن اگر آپ یہی پانی کسی ایسے برتن،بوتل یا گلاس میں پیتے ہیں جو پانی کو صاف کرنے کے بجائے مزید آلودہ بنا دے تو یہ پانی آپ کو

صحت دینے کے بجائے بیماری کا سبب بن جائے گا۔کے فوڈ کے مطابق تو کس برتن میں پانی کو محفوظ کرنا چاہئے اور کس گلاس میں پانی پینا زیادہ بہتر ہے اس کا جواب بہت آسان اور وہ ہے مٹی کے برتن۔ہزاروں سالوں سے پانی کو زخیرہ کرنے اور محفوظ رکھنے کے لئے مٹی کے برتنوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن موجودہ زمانے میں اس کی جگہ پلاسٹک نے لے لی ہے جو کہ انسانی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مٹی کے برتن چونکہ قدرتی مرکب یعنی مٹی سے بنتے ہیں تو اسی لئے یہ انسان دوست ہیں۔یہ نہ صرف صحت کے بہترین ہیں بلکہ یہ بے حد سستے بھی اور ہر جگہ سے بآسانی انہیں خریدا جاسکتا ہے۔جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی جمع اور محفوظ کرنے میں کیا حکمت پوشیدہ ہے اور یہ صحت کے لئے کیوں بہتر تصور کیا جاتا ہے۔مٹی کے برتن میں پانی رکھنا پانی کی قدرتی ٹھنڈک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے،مٹی کے برتن میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں اور ان سوراخوں کے ذریعے پانی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے جس سے پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔یعنی پانی اگر گرم بھی ہوگا تووہ مٹکے میں آکرٹھنڈ اہوجائے گا۔ اس کے برعکس فریج میں رکھا جانے والا پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے جو دھو پ اور گرمی سے آنے والے اور سخت پیاس کے نتیجے میں یہ پانی پیناگلے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔مٹی کے برتن میں محفوظ کیا جانے والا پانی ہر طرح کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے،اس لئے اس کے استعمال سے میٹابولزم کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی چونکہ مضر صحت کیمیکل سے محفوظ ہوتا ہے تو نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔انسانی جسم کا تیزابیت کا حامل ہے جبکہ مٹی الکلائین ہے

جو جسم میں تیزابیت کو کم کرکے اس کےکی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے جتنی تیزابیت بڑھے گی اتنی بیماریاں جنم لے گی۔یہی وجہ ہے کہ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے تیزابیت اور پیٹ کے کئی مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہیں۔سخت گرمی کے مہینوں میں لو لگنے یا سن اسٹروک ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی لویا سن اسٹروک کا مقابلہ کرنے میں مدد فرہم کرتا ہے۔کیونکہ مٹی کے برتن پانی کی معدنیات اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھتے ہیں اسی لئے یہ پانی تیزی سے

جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خارش اور درد سوسکتا ہے۔تاہم مٹی کے برتن کے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہوتا ہے جو گلے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور یہ کسی بیماری اور کھانسی کہ وجہ نہیں بنتا۔مٹی کے برتن نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہیں بلکہ اسے قدرتی طور پاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، اور اس طرح پینے کے پانی کو صاف صحت بخش بناتے ہیں۔تو آج ہی مٹی کے برتن گھر لائیں اور پلاسٹک کی مضر صحت بوتلوں کی جگہ پانی کو ان میں محفوظ کریں اور صحت مند رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…