جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں، مریم اورنگزیب

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی یقین دہانی، کمیٹی،

جھوٹ کی کوئی نئی کہانی نہیں بلکہ قوم کو آپ سے صرف نجات چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو آپ سے نجات چاہیے،مہنگائی سے نجات کا واحد زریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں، عوام کو آپ کا استعفیٰ چاہیے،عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور اور آٹاچینی دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں، منافع خور، ذخیرہ اندوز اور چوروں کا ٹولہ نظر آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون نہیں ہوسکتا کیونکہ انہیں آپ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے این آر او دے دیا ہے،عمران صاحب آپ صرف اپنے مافیاز، اے ٹی ایمز کے لئے ”فلاحی منصوبے“یقینی بناسکتے ہیں،عمران صاحب آپ نے مہنگائی سے عوام کی جان نکال دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے اپنے مافیاز اور اے ٹی ایمز کوآٹا چینی دوائی گیس بجلی لوٹنے کا لائسنس دیا،مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، اس کی سرپرستی اور اپنے ہاتھوں منظوری دینے والے سے قوم کو نجات چاہیے،عمران صاحب قوم جان گئی کہ آپ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اے ٹی ایمز اور مافیاز کی جیبیں بھرنے کو یقینی بنارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…