اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کاپاک ،بھارت میچ دکھانے کیلئے اسکرینیں لگانے کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)صوبائی حکومت نے پاک ،بھارت میچ دکھانے کیلئے اسکرینیں لگانے کا اعلان کر دیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر تضی وہاب نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے شہر میں اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے

عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہوگئے ہیں، شہری غریب اور شہر کے کچھ لیڈران امیر ہوگئے، عوام کو بتائو کہ کس کس کے رشتہ داروں کو کے ایم سی میں ٹھیکے دیئے گئے۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، گلبرگ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے فیملی پارک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت کی نا اہلی سے ملک میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، اختیارات، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے اور جب نیت تبدیل ہوتی ہے تو انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ پارکس پر میری خصوصی توجہ ہوگی، لوگوں کو معاشی تکلیف اور بے روزگاری کا سامنا ہے، اب دو وقت کی روٹی مشکل ہے تفریح تو دور کی بات ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر روز میرے لئے بیان دے کر چلے جاتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپر مارکیٹ ٹھیک کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ جو مسائل حل کرسکتا ہوں وہ حل کروں،کراچی کے ہر ضلع میں کچھ نہ کچھ کام ہو رہا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفائی کی صورت حال آئیڈیل نہیں ہوئی مگر بہتر ہوئی ہے،سڑکوں کے مسائل کے حل کے لیے پیسے مختص کیے گئے ہیں، اگلے ہفتے ضلع وسطی کے عوام کو ایک اور پارک دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میونسپل ٹیکس پہلے بھی لاگو تھا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے یہ ٹیکس کے ایم سی نہیں کسی اور کی جیب میں جاتا تھا، پیپلز پارٹی بلا تفریق مسائل کو حل کرتی ہے، کوئی بھی سیاسی وابستگی ہو، پیپلز پارٹی خدمت جاری رکھے گی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے شہر میں اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…