جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنے کی کوشش کروں گی‘‘ آریان خان اور اننیا پانڈےکی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بھارتی ادارے این سی بی کا دعویٰ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انینا پانڈے کی جانب سے آریان خان کیلئے منشیات کے بندوبست کیلئے راضی تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اور انینا پانڈے کے مابین واٹس ایپ چیٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ آریان خان نے انینا سے کہا ہے کہ وہ گانجے کا بندوبست کر سکتی ہے ؟

جس کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے آریان سے کہا ہےکہ میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کروں گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کے لیے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جب کہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے سبب وہ علاقہ اس وقت خالی کرالیا گیا جب شاہ رخ ملاقات کیلئے آئے تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔علاوہ ازیں ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اْن کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اْن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…