جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی میں پاکستان کا نمبر چوتھا نہیں 30 واں ہے، حکومت کا دعویٰ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک قرار دیا ہے ۔ جبکہ اس رپورٹ پر وزارت خزانہ کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے اکنامسٹ نے اپنی

رپورٹ میں پاکستان جیسے ممالک کابیلاروس، جارجیا، گیانا، کرغزستان، آرمینیا، شام اور لبنان وغیرہ سے تقابل نہیں کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری ٹیبل میں مہنگائی کی فہرست والے ممالک میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آتا ہے۔دوسری جانب پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…