اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ زندہ چنوادیا ہے،حکومت کے حمایتی ڈاکٹرفاروق ستار بھی بول پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ زندہ چنوادیا ہے۔تین سالوں میں کسی بھی شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔قومی سطح پر قیادت اور اہلیت کا دیوالیہ پن ہے۔پی ٹی آئی حکومت غلط پالیسیاں تسلیم کرے اور عوام سے معافی مانگے۔

وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹرفارق ستار نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جڑوا بہنیں ہیں۔مہنگائی کے پچھلے سارے ریکارڈز تبدیلی کے دعویداروں نے توڑ دیئے ہیں۔اس وقت ملک میں غربت عروج پر ہے۔عوام کو دیوار سے لگایا نہیں زندہ چنوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف بے یقینی کا دور ہے۔تحریک انصاف کا طرز حکومت مناسب نہیں ہے۔تین سالوں میں کسی بھی شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی جوحکومت کی مکمل ناکامی ہے۔غلط پالیسیاں لے کر تحریک انصاف خام خیالی میں ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے گی۔تین سالوں میں ہر اشیا کی قیمت سو سے دو سو فیصد بڑھی ہے۔ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔تحریک انصاف نے جو تیسرا بجٹ پاس کیا تب سے اب تک پچاس فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔تنخواہوں میں اضافے کا اعلان ہو رہا ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہے۔صوبائی حکومت کی لاک ڈاؤن پالیسی نے مزید تباہی مچائی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین ماہ کے دوران پچیس فیصد اضافہ ہواہے۔پہلے موٹر سائیکل اور اب پیٹرول چوری ہو رہا ہے۔آٹا مہنگا روٹی مہنگی سب کچھ مہنگا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر محسوس ہورہا ہے کہ اپوزیشن متحد اور منظم نہیں ہے۔قومی سیاست ذمہ داری اور پختگی سے آتی ہے۔قومی سطح پر قیادت اور اہلیت کا دیوالیہ پن ہے۔وفاقی حکومت غلط پالیسیاں تسلیم کرے اور عوام سے معافی مانگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…