اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کبھی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خالد بن ولید کی طرح کمانڈر کو برطرف کیا جاسکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ریاست مدینہ میں کمانڈر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی تھی،احسن اقبال کی شدید تنقید

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جو ایک دفاعی ادارہ تنازعات سے بچا ہوا تھا وہ بھی دو ہفتوں سے تماشہ بنا ہوا ہے، کبھی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خالد بن ولید کی طرح کمانڈر کو برطرف کیا جاسکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ریاست مدینہ میں کمانڈر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پورا ملک احتسابی مقدموں میں دھکیلا جاچکا ہے اس حکومت نے پچھلے تین سال میں کچھ نہیں کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے توقیر کیا سپریم کورٹ کی جانب سے 25 مارچ کو بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن اس حکومت نے 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس انتظار میں ہے کہ کسی طرح یہ آخری ماہ تک پہنچ جائیں جہاں پہنچ کر بلدیاتی فنڈ استعمال نہ کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے انتظامیہ کا تماشہ بنادیا ہے 9،9 دفعہ آئی جی تبدیل کردیے گئے 6 مرتبہ چیف سیکریٹری بدلے گئے، 12، 13 مرتبہ چیف سیکریٹری بدلے گئے، 6 مرتبہ چیئرمین ایف بی آر بدلے گئے آج پاکستان کا پورا نظام غیر فعال ہوچکا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اب جو ایک ادارہ بچا تھا وہ دفاعی ادارہ تھا وہ بھی دو ہفتوں سے تماشہ بنا ہوا ہے، کبھی وزیر اعظم کہتے ہیں خالد بن ولید کی طرح کمانڈر کو برطرف کیا جاسکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ریاست مدینہ میں کمانڈر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی تھی، کبھی ٹی وی اینکر کہتے ہیں کمانڈرز کی تعیناتی چاند کی تاریخوں اور اچھے دنوں میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ان تماشوں کے باعث ایک ایٹمی طاقت پاکستان پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے،

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے تمام اداروں اور معیشت تباہ کردیا ہے۔احسن اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی بم نہیں بلکہ ایٹم بم گرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ مزید دسمبر کے مہینے میں گیس

کا بحران بھی آرہا ہے کیونکہ حکومت نے وقت پر گیس کے معاہدے نہیں کیے۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت کی توجہ صرف دو چیزوں پر ہے ایک مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے اور دوسرا ایمان داری کی تسبیح ہاتھ میں پکڑ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کے دعویدار ہیں کوئی بتائے کیا ریاست

مدینہ میں مہنگائی سے شہری پریشان تھے کیا وہاں چھوٹے مقدمے بنائے جاتے تھے کیا وہاں عدالتیں بے توقیر ہوتی ہیں، یہ ریاست مدینہ نہیں ریاست مہنگائی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت کی نا اہلی ہے اور عمران خان مذہبی کارڈ کھیلتے ہیں، یہ دوسرے ملک سے آئے ہوئے تحفے ہڑپ کرتے ہیں اور جواب دینے

سے انکار کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے اور حکومت کو گھر بھیجیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں قیادت کی کوئی جنگ نہیں شہباز شریف سے لے کر ایک کارکن تک یہ مانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک قائد

صرف نواز شریف ہیں اور اختلافات کی افواہیں پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ہائی وے کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنائے گئے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار کیا ہے، اب عوام جان چکی ہے کہ یہ مقدمات عمران خان کے بغض پر مبنی ہیں یہ قوم اور عدالتوں کا وقت

ضائع کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمانی سطح پر مذاکرات کیے لیکن حکومت نے دونوں جگہ ویٹو کردیا اسٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی میں ہم نے ایک سو سے زیادہ ترامیم دی لیکن حکومت نے ان پر غور کیے بغیر انہیں مسترد کردیا۔انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کے رولز ختم کرکے بحث کی گنجائش ختم کردی، سینیٹ

میں بھی تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور جذبے ساتھ حصہ لیا لیکن حکومت نے اسے بھی ویٹو کردیا یہ حکومت صرف فشسٹ ایجنڈا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکٹرانک میشینوں کے ذریعے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ یہ اب نہیں جیت سکتے ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور آئندہ الیکشن منصفانہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…