منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رہائی کے بعد آریان پر شاہ رخ کیا کیا پابندیاں لگائیں گے؟ قریبی دوست کا اہم انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی ووڈ کنگ کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا آیا قصوروار ہے بھی یا نہیں؟ تاہم دونوں شخصیات آریان کی جلد از جلد رہائی کی خواہشمند ہیں، اب اگر آریان کو رہائی مل جاتی ہے تو شاہ رخ کی جانب سے بیٹے کو چند ماہ کے لیے گراؤنڈ کردیا جائے گا۔شاہ رخ

کے دوست کے مطابق، آریان خان کو رات گئے کسی پارٹی میں شرکت کرنے، دوستوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ گوری نے فیصلہ کیا ہے کہ آریان کے دوستوں اور کمپنی پر سخت نظر رکھی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آریان کسی بھی ایسے شخص سے دور رہیں جو ان کے لیے ذرہ برابر بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔کے آر کے نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔کمال راشد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…