جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون ،ممتاز دانشور، تجزیہ کار اور شاعر اجمل نیازی انتقال کر گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)ممتازدانشور اور کالم نگار ڈاکٹرمحمداجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں،ڈاکٹراجمل نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اوروہ گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کو

حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔ڈاکٹرمحمداجمل نیازی 16 ستمبر 1947 کو موسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ لاہور کے گورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ڈاکٹراجمل نیازی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج لاہورکے میگزین راوی سے بطور ایڈیٹر کیا جبکہ ماہنامہ پطرس کے بھی ایڈیٹر رہے۔وہ طویل مدت تک بے نیازیاں کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…