پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط پر بھوک وافلاس کی طرف دھکیلا جارہا ہے ، ثروت اعجاز قادری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط پر بھوک وافلاس کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،معاشی استحکام کی بجائے آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک کو چلایا جارہا ہے ،غریب بھوک وافلاس سے مررہے ہیں حکومت مہنگائی پر مہنگائی کے پروانے جاری کررہی ہے ،

غریب عوام کا دیوالیہ نکل گیا اور آئی ایم ایف مہنگائی کا حکمرانوں کو مزید اشارہ دے رہی ہے ،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں اور ضرورت اشیا میں باربار اضافہ حکومت کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے ،عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر حکومت کو مہنگائی کم کرنے کا پیغام دینا چاہیے تھا مگر اس کے بر عکس مہنگائی کا اشارہ دیا جارہاہے جو مظلوم غریب پر مہنگائی کا بم مارنے کے مترادف ہے ،عید میلاد النبی ؐشایان شان طریقے سے منائینگے ،11اور 12ربیع الاول کو ملک بھر میں بجلی کی لوشیڈنگ ختم کی جائے ،میلاد جلوس وریلیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ،آقا کریم ؐ تمام عالم کیلئے رحمت ہیں ،رحمت اللعالمین کا ولادت مناکر ملک سے اندھیروں کو خاتمہ کرینگے ،ملک میں تمام نظام ناکام ہوچکے عوام کو عدل ملا نہ ہی بنیادی حقوق مایوسیوں کو فروغ مل رہا ہے ،نظام مصطفی ؐ واحد نظام ہے جس میں تمام مسائل کا حل عدل وانصاف اور معاشی ترقی غریبوں کو بنیادی حقوق مہیا ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ،سرکاری سطح پر صوبوں اور وفاق میںمیلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کینام پر معرض وجود میں آیا بدقسمتی سے 74سال گذر جانے کے باوجود ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوسکا ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ایک ہوکر نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک میں جلد نظام مصطفی کا نفاذ ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…