جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخاب26 اکتوبر کو ہوں گے۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم کا امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگیا۔حکمران جماعت تحریک انصاف کو کلفٹن، کورنگی، ملیر، فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کی بیشتر

مخصوص نشستوں کے لئے کوئی امیدوار نامزد نہ کر سکی، کنٹونمنٹ بورڈ کی 7 مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 24 امیدواروں مد مقابل ہوں گے جن میں سے اقلیت کی 4 نشستوں پر 14 امیدوار جبکہ کسان مزدور خواتین اور نوجوان کی نشست پر 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کسان، مزدور، خواتین اور یوتھ کی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں۔ کسان، مزدور، خاتون، یوتھ نشست کے لئے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کسان، مزدور، خاتون، یوتھ نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کے لئے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کا کلفٹن کنٹونمٹ بورڈ کی اقلیتی نشست، کورنگی کریک اور ملیر کینٹ بورڈز کی 2 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ فیصل کینٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے میدوار مدمقابل ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ کورنگی کریک اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی امیدوار مدمقابل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…