پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہو جاتی ہے، جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کی ویڈیو وائرل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین انسداد منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی

شراب کے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں، معروف صحافی اعزاز سید نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا چیزڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی، چینی ڈالیں یا پھر کچھ اور، مولانا صلاح الدین ایوبی نے اس موقع پر کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے آپ کسی وقت مدرسے میں آ جائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں، انہوں نے کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی کیوں کہ یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں، مولانا صلاح الدین نے کہا کہ میں نے کہا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علماء سے طریقہ پوچھ لو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گا جو کہ جائز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…