جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

گریٹر پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا ۔۔ ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو سامنے آ گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) گریٹر پارک عائشہ کیس میں سب سے اہم آڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اور ریمبو کے مابین ہونے والی آڈیو کے مطابق ریمبو نے عائشہ کو گریٹر پارک جانے کیلئے رضامند کیا اور کہا 4بجے تک پارک پہنچ جانا اس کے بعد پھر تم

اپنی ریٹنگ دیکھنا ۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے 14اگست کیلئے الگ سوٹ نکالا ہے تم نے جو پہلے میری عزت کروائی ہے وہ بھی مجھے معلوم ہے ۔ جبکہ ریمبو کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قانونی سیکیورٹی موجود ہے ، جو فراک میں نے دیا تھا وہ پہن کر جانا ۔ میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی شہرت اور عوام کا پیار چیک کرنا۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر عاشہ اکرم بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت11ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمان کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ ملزمان کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری ہونی ہے۔ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہونی، ٹک ٹاکر خاتون نے پہلے بیان دیا کہ یہ لوگ میرے محافظ ہیں، بعد میں اس نے ملزمان کو بلیک میل کرنے کا بیان دیا۔عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے پیکا ایکٹ کے تحت لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے لئے سر جوڑ لئے ہیں، ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی پیکا ایکٹ کے تحت سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…