جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر وزیراعظم مسکرادیے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے سوال پر مسکرا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے بعد پارلیمنٹ پہنچے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب ڈی جی آئی ایس آئی کی

تعیناتی کا نوٹیفکیشن کب جاری کیا جائے گا موجود ہ بحران کب ختم ہو گا ؟ ۔ وزیراعظم سوال سن کر مسکرا دیے اور بغیر کوئی جواب دیے کمیٹی روم میں چلے گئے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے،وزیراعظم نے بتایا ہے سب چیزیں طے ہوگئی ہیں، ہماری اور فوج کی بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی تعیناتی کے لیے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کارہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ سب چیزیں باہمی طور پر طے ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…