بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

راولپنڈی کے دینی مدرسہ میںمفتی شاہ نواز کی طالبہ سے جبری زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز کو پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں۔دینی مدرسہ کی طالبہ سے جبری زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا

جبکہ شریک ملزمہ خاتون ٹیچر عشرت حنیف بھی پولی گرافی ٹیسٹ میں بے گناہ قرار پائی گئی، فورنزک رپورٹ کے مطابق مدعیہ طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان کی بے گناہی رپورٹس عدالت پیش کر دیں، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز بے گناہ ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان بے گناہ قرار پا چکے التواء کا کوئی جواز نہیں، ملزم مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔ملزم مفتی شاہ نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین وکلاء کو دلائل پیش کرنے کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے حتمی دلائل کے لئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پیرودھائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم مدعیہ طالبہ نے اپنے مدرسے کے مہتمم مفتی شاہ نواز پر 17 اگست کو جبری زیادتی، ۔قتل دھمکی الزام میں تھانہ پیر ودھائی میں

مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم مفتی شاہ نواز نے کہا تھا کہ مسکان میری بیٹی تھی ہے اور رہے گی، یہ میری بیٹیوں کے ساتھ مل کر پڑھتی رہی ہے، میں خود شفاف انکوائری اور حقائق سامنے لانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ پر زور دے رہا ہوں، شکر ہے اب عدالتی حکم پر ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا، اس ٹیسٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس پر میں سب کو معاف کرتا ہوں تاہم اس مقدمہ سے دینی مدرسوں کے خلاف سازش کی گئی ہے، بچیوں کی دینی تعلیم پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے اس کی معافی نہیں ہوگی،علماء کرام پر تہمت الزام تراشی کرنا غلط ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…