جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ، صنعتیں چلانے کیلئے گیس نایاب ہوگئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صنعتیں چلانے کے لئے گیس نایاب ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ایل این جی سپلائی کے لیے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔دسمبر اور

جنوری میں مجموعی طور پر آٹھ ایل این جی کارگوز کی سپلائی کے لیے ایک بھی بولی نہ آئی، ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،صنعتکار فیکٹریاں چلانے کے لئے پرانے طریقوں پر واپس لوٹنے لگے، ایل پی جی سے گیس پر منتقل کراچی میں چمڑے کی صنعت اب دوبارہ ایل پی جی پر منتقل ہورہی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں گیس پریشر ڈائون کر دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…