اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے خلاف فواد چوہدری اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں ان کے خلاف کوئی بات کی تو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، نہال ہاشمی کا مطالبہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ نون کے تحت 12اکتوبر1999 کوجمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12اکتوبر1999کے دن پرویزمشرف نے نون لیگ حکومت کاتختہ الٹ کرمارشل لا نافذ کیا تھا۔سندھ مسلم لیگ ہاوئس، کارساز میں منعقد ہونے والے سیمینار میں لیگی

رہنما نہال ہاشمی، خواجہ طارق و دیگر رہنمائوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے خلاف فواد چوہدری اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیخلاف کوئی بات کی تو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بارہ اکتوبر کے بعد ملک میں دہشتگردی شروع ہوئی12اکتوبر کے واقعہ کا کچھ ججوں نے آئینی جواز پیش کیا ، جس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی،بارہ اکتوبر نوازشریف کی ہمت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ لیگی رہنما ایم این اے کھیل داس نے کہاکہ نون لیگ کے کارکنان آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیںنوازشریف آج بھی “نو”کہنے کی ہمت رکھتے ہیں ،کٹھ پتلی عمران خان کبھی نوازشریف کی طرح نہیں بن سکتا،نواز شریف سے استعفیٰ لینے کیلئے دبائو ڈالا گیا ،پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری ہے ،جلد عوام کی حکمرانی آئے گی،سلیکٹڈ حکومت اور کٹھ پتلی وزیراعظم نے جمہوریت کو تباہ کردیا،عمران خان میں نوازشریف کی طرح “نو”کہنے کی ہمت نہیں ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر پاکستانی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن جب فوجی آمر نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کی بساط لپیٹ دی۔ 12 اکتوبر1999 کو مستحکم جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارناپاکستان کو ترقی کے راستے سے ہٹانے کی گھنانی سازش تھی ،غیر جمہوری اقدام کے نتائج پاکستانی قوم آج بھی بھگت رہی ہے،مسلم لیگ (ن)جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے سرگرم عمل ہے نوازشریف کی حکومت پرویز مشرف کے غاصبانہ قبضے کی نذر نہ ہوتی تو آج پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ملکی مسائل کا حل کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار سے پاک جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں مضمر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…