جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے ، شہر میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے

بھتے کی پرچی موصول ہوئی، بھتے کی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔فیروزآباد تھانے میں بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ مدعی ثقلین کی جانب سے درج کرایا گیا۔مدعی نے کہا ہے کہ دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا، خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال مئی میں پولیس نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا، جس نے مبینہ طور پر ملزم سے ای میل پر کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔متاثرہ تاجر نے ای میلز موصول ہونے کے بعد پولیس کو شکایت درج کرائی تھی ، متاثرہ تاجر نے بتایا تھا کہ اس سے ملزم نے ای میل کے ذریعے دس کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…