جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

یادگار میں ہونے والے واقعے سے متعلق مجھے ذرا بھی علم نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مجھے تحفظ فراہم کریں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا واقعہ سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں حلفاً یہ بیان دیتی ہوں کہ مینار پاکستان میں واقعے سےمتعلق ذرا برابر بھی علم نہیں تھا جہاں مجھے سینکڑوں افراد کی جانب سے دست درازی کا نشانہ بنایا گیا ۔ عائشہ نے خود پر لگنے

والے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس واقعے سے بے خبر تھی مجھے اور میری فیملی کو بلیک میل کیا جارہا ہے کہ اور مسلسل تھریٹ ملے رہے ہیں ۔ عائشہ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھےاور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ دوسری جانب گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں جس میں شناخت کئے گئے ملزمان سے رقم بٹورنے کے معاملات طے کرنے بارے سنا جاسکتا ہے جبکہ دوسری مبینہ آڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیںجبکہ ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی، جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ قبضے میں لیے گئے ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…