جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے سا ئنسدان کو ملک کا صدر،ہم نے امریکی دباؤ میں پانچ سال تک نظر بندرکھ کرمعافی پر مجبور کیا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا مفتی عبد الغفور مدنی

حاجی محمد شاہ لالا شیخ مولانا عبد الاحد حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا مفتی رحمت اللہ اور دیگر نے محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے محسن کی تذلیل پرآنے والی نسلیں بھی شرمسار ہوں گی، وطن عزیز کو جوہری پروگرام کے ذریعے ملکی دفاع کو مظبوط بنانے کے جرم میں پانچ سال تک نظر بند رکھ کر ایک بزدل جرنیل نے امریکہ کے دباؤ پر قومی ہیرو کو عالم دنیا کی فہرست میں پاکستان کو سربلند اور مظبوط بنانے کی پاداش میں بطور غدار پیش کرکے انہیں امریکہ حوالگی پر راضی ہوگیا تھا، اور محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کو اس حدتک مجبور کیا گیا کہ وہ ٹی وی پر آکر قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ محسن کشی کے اس باب میں ہماری تاریخ انتہائی سیاہ ہے جس پر بائیس کروڑ عوام خفت اور شرمندگی محسوس کررہے ہیں، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قابلِ فخرکردار ہمیشہ بطور محب وطن یاد رکھا جائے گا لیکن افسوس جس اعزاز اور مقام کے وہ حقدار تھے ان کے برعکس ان سے برتاؤ کیا گیا،اس کے مقابل میں روایتی حریف بھارت نے اپنے جوہری سائنسدان کو ملک کا صدر بنایا اور ہم نے اسیر بناکر ان کی تذلیل میں کوئی کمی نہیں کی

انہوں نے کہا کہ مشرف کی پیروکار حکومت کو ڈاکٹر قدیر خان کو اب اعزاز اور یاد کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے زندگی کے آخری ایام میں بھی ڈاکٹر کو مایوس اور دل برداشتہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان کی تذلیل کرنے والے اس وقت کے آمر بھی یہی زبان استعمال کررہا تھا کہ سب کچھ ملک کے مفاد میں ہورہا ہے،جو زبان آج کشمیر کاز اور ملک کے باریمیں ہمارے کٹھ پْتلی حکومت استعمال کررہی ہے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا کہ اس قسم کے بزدل حکمرانوں کا راستہ روکنے کے لیے تمام عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…