بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نےنئی پیشنگوئی کر دی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے

جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم پنجاب : اسلام آباد (سید پور 44، زیر پوئینٹ 30، بوکرا 15)، راولپنڈٰی (چکالہ 13، شمس آباد 06)، اٹک 13، خیبر پختو نخوا : ما لم جبہ 21، کا لام 15 ،دیر (اپر 14، لوئیر 11)، سیدوشریف 11،چراٹ ، دروش 04، پٹن 02، بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان : بابوسر ٹاپ 01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ، دادو 41،تربت ، شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…