جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بہاولپور میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی ۔جبکہ لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم نے فیصل مسجدمیںنماز جنازہ میں شرکت کی اور جامع مسجد منصورہ میں مولانا عبدالمالک نے دعائے مغفرت کروائی

۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی بہاولپو ر میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ۔ جس میں بہت بڑھی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا وا، مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی،اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شر کت کی ۔ دریں اثنا ء مرکز جماعت اسلامی پاکستان منصورہ میں جامع مسجد منصورہ میں شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالمالک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماحافظ محمد ادریس اور کارکنا ن کی بہت بڑی تعداد موجودتھی ۔ مولاناعبدالمالک نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان پاکستان کے فخر تھے ۔ان کی ملک کے لئے خدما ت ناقابل فراموش ہیں ۔ وہ اسلا م و پاکستان کے سفیر تھے ۔ حافظ محمد ادریس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے آج پورے ملک میں نہیں امت مسلمہ میں رنج وغم کی فضاء ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان امت مسلمہ پاکستان کی عزت وقار تھے



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…