جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

قائد اعظم نے پاکستان بنایا ، ڈاکٹر قدیر نے محفوظ بنایا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم محسن پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو

محفوظ بنایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک کالم نویس، معلم اور قوم کا دکھ درد رکھنے والے باعمل مسلمان تھے، ان کا انتقال نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ـ



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…