جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

آریان خان کا منشیات کے لیے ”کوڈ ورڈ ”سامنے آگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کروز منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کا منشیات کے حوالے سے کوڈ ورڈ بھی سامنے آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے ایک بڑا

انکشاف کیا۔انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کی فراہمی کے الزام میں گرفتار آریان اور اچت کمار کی بات چیت نارکورٹس کنٹرول بیورکے پاس ہے اور اس میں آریان اس سے کوڈ ورڈ میں ”فٹ بال” لانے کو کہہ رہا ہے۔این سی بی کے مطابق اچت کمار منشیات فروش ہے جسےآریان خان اور ارباز مرچنٹ کے کہنے پر پوائی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔کوڈ ورڈ ”فٹ بال” کے معنی کو این سی بی کی جانب سے انیل سنگھ نے عدالت میں ظاہر کیا اور بتایا کہ این سی بی کو شبہ ہے کہ ”فٹ بال” کا مطلب ”بڑی مقدار”میں منشیات ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کوڈ ورڈز کے بارے میں کھلی عدالت میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…