جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ سے مذاکرات اْن کے ایجنڈے پر نہیں برابری کی سطح پر کریں گے، طالبان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021 |

دوحہ(آن لائن) قطر میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات برابری کی سطح پر ہونا چاہیئے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کو کابینہ میں جلد شامل کرلیا جائے

تاہم عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔سہیل شاہین جو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کے لیے طالبان کی جانب سے نامزد کردہ سفیر بھی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ لیکن یہ مذاکرات صرف امریکا کی مرضی کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ برابری کی سطح پر ہونا چاہیئے۔ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ صرف ایک فریق اپنی ہی مرضی مسلط کرائے۔سہیل شاہین کی جانب سے یہ بیان اْس وقت سامنے ا?یا ہے جب امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی ایک وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچے ہیں جہاں وہ قطری حکام کے ساتھ ساتھ امریکا سمیت غیرملکی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ادھر طالبان نے اب تک پچھلی حکومت کے کابینہ کے ارکان میں سے چند کو امارت اسلامیہ کی کابینہ میں شامل کرنے کی امریکی تجویز پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے اور خواتین سمیت اقلیتوں کو بھی نمائندگی نہیں دی ہے۔دوسری جانب تاحال لڑکیوں کے ہائی اسکولوں کو نہیں کھولا گیا ہے اور ہزارہ برادری کے 10 سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر بھی طالبان پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی قوتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے 30 اگست کو افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان پہلی ون ٹو ون ملاقات قطر میں آج یا کل متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…