جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کی ایک بار پھر طالبان کو افغان امن عمل میں شامل ہونے کی پیشکش

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا نے طالبان کو ایک بار پھر افغان حکومت کے ساتھ قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے افغانستان میں قیام امن کا یہ سنہری موقع ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مذاکراتی عمل طالبان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ قیام امن کی کوششوں میں افغان حکومت کا ساتھ دیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مصالحت کے لیے سب سے بہتر وقت ہے اور اسے ایک اہم موقع سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے۔مارک ٹونر نے کہا کہ اب طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں جنگ جاری رکھنی ہے یا پھر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے بہت معاونت کی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ امن میں مذاکرات میں پاکستان اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے۔ دوسری جانب ملا عمر کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد افغان طالبان نے آج پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…