جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے اپنی رضا مندی سے ریمبوسے رشتہ قائم کیا ہوا تھا اور وہ اکثر۔۔۔عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات،معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے قریبی ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو جمعہ کے روز گرفتار کر کے ہفتے کی صبح علاقہ مجسٹریٹ کی

عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنے اور ٹاک ٹاکر نرس کے ساتھ نازیبہ ویڈیو برآمد کرنے کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ اس موقع پر ملزم ریمبو اور اس کے ساتھیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو یہ کہہ کر کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی تفتیش تبدیل ہوگئی ہے تھانے میں آنے کو کہا وکیل کے مطابق ملزمان جب تھانے گئے تو پولیس نے انہیں تھانے میں گرفتار کرلیا۔ ریمبو کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریمبو اور اس کی ٹیم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو پر جس نازیبہ ویڈیو بنانے کا اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے وہ ایک سال پرانی ہے ،ٹک ٹاکر نرس نے اپنی رضا مندی سے اس سے رشتہ قائم کیا ہوا تھا وہ اکثر ریمبو کو دھمکی دیتی تھی کہ جو وہ کہتی ہے وہ کرتا چلا جائے اگر اس نے انکار کیا تو وہ ریمبو اور اس کی ٹیم کو جیل بھجوادے گی۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست

گزار عائشہ اکرم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو مقدمے میں غلط ملوث کیا ہے ہم سب بے گناہ ہیں ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے جمعہ کے روز اپنے ساتھی ریمبو اور اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار کو ایک درخواست دی تھی جس میں ریمبو کے خلاف عائشہ اکرم نے مختلف الزامات عائد کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…