جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

”عائشہ نے مجھے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5لاکھ روپے لینے کا کہااور۔۔۔” ریمبو نے گرفتاری کے بعد الٹا متاثرہ لڑکی پر الزام لگانا شروع کردئیے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) خاتون ٹک ٹاکر کیس میں گرفتار ملزم ریمبو نے عائشہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقدمے کے ملزمان سے پیسے لینا چاہتی تھیں۔گریٹر اقبال پارک واقعے کے کیس میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم ریمبو نے کہا کہ کسی کی

جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے اور سبق یہی ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے عائشہ کا ساتھ دے رہے تھے، مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں۔ملزم ریمبو کا کہنا تھا کہ عائشہ مقدمے کے ملزموں سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی جس پر انہیں کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو ، سمجھانے پر عائشہ نے غلیظ زبان استعمال کی اور دھمکی دی کہ اگر اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ملزم نے مزید کہاکہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا،مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب رائو سردار نے مینار پاکستان واقعے کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔پولیس نے ذمہ دار 4 اہلکاروں کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر میں انچارج انویسٹی گیشن ، مہرر انویسٹی گیشن ، محرر آپریشن اور ڈرائیور انویسٹی گیشن لاری اڈا کو نامزد کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشن حسن عسکری کی جانب سے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…