ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مولاناغفور حیدری سے حمایت مانگ لی، جمعیت علماء اسلام کے رہنما کا حیرت انگیز جواب

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مولاناعبدالغفور حیدری سے حمایت مانگ لی تاہم جمعیت علماء اسلام نے حمایت سے معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی سر سے گزر چکاہے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وزارت اعلیٰ کے منصب کوبچانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان

حمایت حاصل کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزراء ودیگر بھی تھے ۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ مولانا صاحب میں بڑی امید سے آپ کے پاس آیا ہوں کہ جمعیت علماء اسلام میری حمایت کرے گاجس پرمولاناعبدالغفور حیدری نے وزیراعلیٰ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جام صاحب آپ کے آنے کا شکریہ لیکن اب پانی سر سے گزر چکاہے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اس سے قبل ناراض ارکان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خدشات اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ناراض ارکان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کو استعفیٰ کودینے کیلئے 24گھنٹے کاالٹی میٹم دیا جس پر جام کمال کی جانب سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کیاگیاتھا ناراض ارکان نے دوسرے مرحلے میں 6اکتوبرکابینہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے گورنر کو اپنی استعفیٰ پیش کئے ،جمعہ کے روز گورنر بلوچستان کی جانب سے تینوں وزراء کے استعفیٰ منظور کرلئے گئے تھے جبکہ دو مشیروں اور 4پارلیمانی سیکرٹریز کے استعفیٰ منظور نہیں کئے تھے آئینی وقانونی ماہرین کے مطابق گورنر بلوچستان صرف وزراء اور مشیروں کے استعفیٰ منظور کرسکتے ہیں البتہ پارلیمانی سیکرٹریز کے استعفوں کی منظوری کااختیار وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…