منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اقبال پارک واقعہ، معروف ٹک ٹاکر عائشہ کے بیان کے بعد ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے بیان کے بعد اس کے ساتھ ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ،عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوقرار دیتے ہوئے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروا تھا

۔تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ،اداکارہ نے اپنے بیان میں ریمبوسمیت 12افرادکے خلاف تحریری بیان دیا ۔خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے بیان کے بعد اس کے ساتھی ریمبوکوحراست میں لے لیا گیاہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دارریمبواوراس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…