اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت مشیر خارجہ سطح کے مذاکرات اگست کے تیسرے ہفتے کے آخر میں منعقد ہوں گے ۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیانے بھارتی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مشیر خارجہ سطح کے مذاکرات اگلے ماہ اگست کے آخری ہفتے کے آخر میں ہوں گے ۔بھارت کے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا جس کیلئے بھارت کا مذاکرات میں حصہ لینا ضروری ہے ۔پاکستان کی جانب سے ان میں پشاور سکول حملے اور بلوچستان میں تخریب کاری کو بھارتی ایجنسیوں کے ہوا دینے کے معاملے کو بھی اٹھایا جائے گا ۔