پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت اپنے اراکین اسمبلی پرمہربان ٗ قومی خزانے کے منہ کھول دیے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کے حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 100 فیصد ترقیاتی فنڈ جاری کردئیے گئے ۔نئے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں 13

ارب 66 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو 2 ارب 50 کروڑ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے مل گئے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے حکومتی اراکین اسمبلی کی سفارشات پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 100 فیصد بجٹ جاری کردیا ہے جس میں نئے مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومتی و اتحادی اراکین کو 13 ارب 66 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت لاہور میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حصے میں 2 ارب 50 کروڑ روپے ملے ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت رواں سال 13 ارب 66 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا تھا ۔یہ فنڈ براہ راست اراکین اسمبلی کے حلقوں میں خرچ ہوگا جس سے سیوریج ،روڈ سیکٹر اور گلیوں سمیت بجلی اور گیس کے عوامی فلاح کے منصوبے کام مکمل کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…