جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انجلینا جولی روہنگیامسلمانوں کیلئے میدان میں آگئیں

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی چار روزہ دورے پر میانمار پہنچ گئیں، اس موقع پر بدترین مظالم کا شکار روہنگیا مسلمانوں نے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے مسلم اکثریتی علاقے اراکان آمد کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اراکان روہنگیا یونین ڈاکٹر وقار الدین اور صدر گلوبل روہنگیا سینٹر شیخ عبداللہ معروف نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انجلینا جولی کے دورہ ءبرما سے ملکی صورتحال پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس نومبر میں ہونے والے قومی انتخابات کے تناظر میں انجلینا جولی کا مختلف مکاتب فکر سے گفت و شنید کی خواہش ظاہر کرناخوش آئند ہے، انجلینا کا یہ اقدام برما میں انسانی المیہ کے خاتمے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔اراکان روہنگیا یونین اور گلوبل روہنگیا سینٹر کے مطابق دو سالہ مدت کے لیے عارضی گرین کارڈ کا اجرا ءدراصل صدیوں سے اراکان میں بسنے والے مسلمانوں کو بنگالی النسل قرار دے کر ملک بدر کرنے کی سازش ہے، مشترکہ اعلامیہ میں دونوں رہنماو ¿ں کا موقف تھا کہ مختلف آئی ڈی پیز کیمپس میں پناہ گزین ، امن کی تلاش میں دربدر بھٹکتے اور سمندروں کی خونخوار لہروں سے نبرد آزما روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ حق شہریت سے محرومی ہے، انہوں نے گرین کارڈ اسکیم کو یکسر مسترد کرتے انجلینا جولی سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی بحالی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کر نے کے لئے برمی حکومت پر دباو ڈالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…