جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

جرمنی میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)دو دن قبل دوران علاج یورپی ملک میں انتقال کر جانے والے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیونبرگ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میت کو وہاں پاکستانی سفارتی عملے اور ورثا کے حوالے کردیا گیا۔عمر شریف کا جسد خاکی دو دن تک جرمنی کے شہر نیونبرگ کے ہسپتال میں تھا اور وہاں کی مقامی انتظامیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا،

جس کے بعد ان کی میت کو پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور ورثا کے حوالے کیا گیا تھا۔جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ میں عمر شریف کی نیونبرگ میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی میت 5 اکتوبر تک پاکستان روانہ کردی جائے گی۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لوگوں کی کثیر تعداد کو عمر شریف کی نماز جنازہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین نے تصدیق کی کہ نیونبرگ شہری انتظامیہ کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد ہسپتال نے عمر شریف کا جسد خاکی ورثا اور سفارتی عملے کے حوالے کردیا۔عمر شریف کے جسد خاکی کو سفارتی عملے کے حوالے کیے جانے کے بعد ان کی میت کو پہلے فرینکفرٹ لے جایا جائے گا جب کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر عمر شریف کی میت کو جرمنی کے شہر میونخ سے کراچی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جرمنی کے ہسپتال میں رہنے کی وجہ سے عمر شریف کی بیوہ زرین غزل کا منگل کو کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کا رزلٹ ملنے کے بعد ہی انہیں وہاں سے نکلنے کی اجازت ملے گی۔اگر سب کچھ صحیح رہا تومنگل کی شام تک عمر شریف کی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا اور ان کا جسد خاکی 8 سے 10 گھنٹوں کے سفر کے بعد 6 اکتوبر کی علل صبح کراچی پہنچے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عمر شریف کی میت کراچی پہنچنے کے بعد اسے کہاں منتقل کیا جائے گا، تاہم کامیڈین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے عبداللہ شاہ غازی مزار انتظامیہ کو پہلی ہی ہدایات جاری کر رکھی ہے اور ممکنہ طور پر آج شام تک عمر شریف کی تدفین کی جگہ کا تعین بھی ہوجائے گا۔کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف 2 اکتوبر کی دو پہر کو 66 برس کی عمر میں جرمنی کے شہر نیونبرگ کے ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…