جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

چھاپہ اور پھر گرفتاری، آریان خان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں وہ ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب آریان سمیت ان کے دو دوستوں کو

میڈیکل چیک اپ کیلئے لے جایا جارہا تھا۔آریان خان کو سیاہ رنگ کی شرٹ، ماسک اور پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے ارد گرد پولیس اہلکار سمیت این سی بی کے لوگ بھی موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ آریان کو گرفتار کرکے عدالت لے جایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی ذرائع کا کہنا ہیکہ آریان کا فون ضبط کر لیا گیا تھا۔کچھ ویڈیوز میں چھاپے کے وقت اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس میں آریان سمیت ان کے دوست موجود ہیں۔دوسری جانب آریان کی گرفتاری کے بعد اتوار کی شب اداکار سلمان خان کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…