کراچی (این این آئی)خوبصورت اداکارہ مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔مایا علی کی ان تصاویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی
خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی ایک مداح نے لکھا ہے کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔انسٹاگرام پر مایا علی کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی ہے۔یہ سنگ میل حاصل کرنے پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح بہت خاص ہیں، اور میں یہ خاص لمحات اپنی انسٹا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی۔