ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی ، مریم اور نگزیب

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی ،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں پارلیمان اور میڈیا کی زبان بندی ہو اور آئین کو ردی کا ٹکرا سمجھا جائے ،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا

جہاں ملک کا وزیراعظم فیک نیوز کی انڈسڑی چلاتا ہو اور اپنے مافیا کی خود سرپرستی کرتا ہو ۔ انہوںنے کہاکہ بد قسمتی یہ ہے کہ ہر طبقے سے آپ نے نوکریاں چھین لیں اور پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے ،عمران صاحب تین سال بعد جب لوگ پچاس لاکھ گھر مانگ رہے ہیں تو بنکوں کی ٹریننگ یاد آ گئی ،عمران صاحب حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نہیں بلکہ عمران صاحب اب آپ کی سیاست اور حکومت نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے،عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے۔انہوںنے کہاکہ آج اپنی نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی، وزرا اور اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے آغاز کرتے،جس بھی وزیر اور اے ٹی ایم کی تحقیقات کرائیں گے، کھرا نیازی سروسز لمیٹڈ اور عمران صاحب کی طرف ہی جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو،عمران صاحب آج اپنے اے ٹی ایمز کے خلاف سپریم کورٹ کو درخواست کا اعلان کرتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آج کی تقریر میں ایف آئی اے اور نیب کو تحقیقات اور گرفتاری کا حکم دیتے،عمران صاحب اپنے وزراء اور اے ٹی ایمز کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کرتے ،عمران صاحب فوراً ایف آئی اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے نیشنل کرائم ایجنسی کو تحقیقات کے لئے خط لکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…