اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سر تا پا کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے‘ فیاض الحسن چوہان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر تا پا کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے،وزیر اعظم کی آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی

کھانی پڑی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے ،لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ اٹھا کر لڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے،حقیقت کا ادراک ہونے تک رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جا چکی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی (ن)لیگی قیادت بغض عمران خان میں ایک بار پھر ایکسپوز ہو گئی ہے ،(ن)لیگ نے پانامہ لیکس کے 7 ماہ بعد شدید ملک گیر احتجاج کے بعد تحقیقات شروع کیں،وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے فوری بعد مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے،کرپشن ثابت ہونے پر سب کو سزا دینے کا اعلان عمران خان کی دلیرانہ قیادت کی مثال ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…