پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

رمیز راجہ کا رزاق اور باسط علی سمیت 6 صوبائی کوچز کو فارغ کرنے کا عندیہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پیغام میں کہا ہے کہ جو اچھا کام کرے گا وہ ہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ کھری کھری سناتے ہوئے

پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ ذرائع کیمطابق ورچوئل اجلاس میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن میں کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جب کہ مستقبل میں انہیں سلیکشن امور میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بھی صاف صاف بتادیا۔چیئرمین نے موقف اختیار کیا کہ کھل کر کام کریں اور کھلاڑیوں سے بہتر پرفارمنس لینے کے لیے اپنی پلاننگ کا ازسر نو جائزہ لیں، پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب کو ٹھیک ٹھیک کام کرنا پڑے گا۔دوسری طرف اطلاعات کے مطابق کوچز بورڈ چیئرمین کے تحکمانہ اندازگفتگو پر خفا ہیں اور ایک کوچ نے تو سب کو ایک ساتھ مستعفیٰ ہونے کا بھی مشورہ دے دیا تھا جس پر باقی کوچز نے فوری طورپر ایسے جوابی ایکشن کی مخالفت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…