منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

تبدیلی سرکار نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا مریم نواز کا لیگی کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کرنے کا پیغام

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے تبدیلی سرکار نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ن لیگ رہنماؤں پر آئے روز بے بنیاد الزامات سے نااہل حکومت کی جگ ہسائی ہو رہی ہے برطانیہ میں میاں شہباز شریف فیملی کو سرخرو ہونے پر پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے نیب کی طرف سے د ی گئی

برطانوی ایجنسی کو درخواست جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی ہے ن لیگی کارکن الیکشن کی تیاری کریں نالائق کپتان سے نجات حاصل کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن کی قیادت میں ملنے والے وفد ممبر صوبائی اسمبلی ن میاں اعجاز حسین بھٹی اور ن لیگی رہنما عاصم رندھاوا۔ظفر میراں قادری۔میاں منور حسین اور میاں محمد رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا راگ الاپتے والی سلیکیٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے قوم کو نیاء پاکستان دینے کا لولی پاپ دینے والی تبدیلی سرکار نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے نے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیانییے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کھڑی ہے اور اسی نعرے پر پہلے اور اسی پر آئندہ الیکشن لڑا جائے گا مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے انشائاللہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے سابق وفاقی وزیر و مسللم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر اور مزکورہ وفد نے چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن کو ضلع ننکانہ کا مسلم لیگ ن کا کنوینیئر منتخب کرنے پر مریم نواز اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن بھی کہا ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف آج بھی پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں ابن الوقت اور لوٹوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی گنجائش نہیں ہے ہے موجودہ حالات کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں اب عمران احمد نیازی کو لانے والے بھی پچتھا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…