ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

سورۃ یٰسین کا ایک دن کا زبردست عمل

datetime 30  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہے اور جس شخص نے سورت یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ اللہ کی رضا مندی کے لئے جو شخص

سورہ یاسین پڑھے گا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لہٰذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورہ یٰسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا کہ وہ بخشا ہوا ہوگا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورہ یاسین ہو کیونکہ سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لیکن یہ عمل ان کے لئے ہے جو شادی کے طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اوررشتے نہیں ہوتے وہ خود کرلیں تو زیادہ بہتر ہے ور نہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے شادی کے لئے ایک مفید عمل روزانہ نمازِ فجر کے بعد یا صبح شام سورت یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد شادی ہوجائے گی انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوجاتی ہے بلکہ قیدی تک رہا ہوجاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نایا ب عمل ہے اور مجرب و اکسیر بھی ہے یہ عمل

آپ کسی قیدی کو رہائی دلانے کے لئے پڑھیں آپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاء اللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے گا جیسا کہ عالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضے میں پھنسا ہوا ہے مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے قرض لے کر اس امید پر کاروبار کرنا پڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کر

دیں گے لیکن قرض ایسامرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے قرض کے بارے میں حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئے بہت سے لوگ قرض ادا نہیں کر پاتے تو ان کی اولاد میں بھی اس کی سکت نہیں ہوتی قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لے کر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوتا اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں اور وہ وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد صبح و شام سورہ یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد مقروض کا قرض ادا ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…