جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہو نے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان نے اپنی ویب سائٹ پربیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق قطر دفتر لاعلم ہے جب کہ تمام اختیارات قطر دفتر کو سونپ دیئے گئے ہیں تاہم اسے مذاکرات کے پہلے مرحلے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ طالبان کی جانب سے جاری مختصر بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے شہر مری میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہونے والے طالبان نمائندوں کا طالبان کے قطردفتر کے دھڑے سے تعلق نہیں تھا یا انہیں ان کی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔اس سے قبل افغانستان کی اعلی امن کونسل کے ترجمان مولوی شہزادہ شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوسکتا ہے، تنظیم نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ اپنی پالیسی کے عین مطابق تمام سیاسی امورکے لیے ایک خاص دفتر قائم کیا ہے وہ یہ بات پہلے بھی کئی مرتبہ واضح کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان 7 جولائی کو مذاکرات کا پہلا دورپاکستان کے سیاحتی مقام مری میں ہوا تھا جس میں طالبان کی جانب ملا عباس اخوند، عبدالطیف منصوراورحاجی ابراہیم حقانی شریک تھے.



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…