پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ایک اور وفاقی وزیر نے بغاوت کردی ، الگ پارٹی بنانے کا بھی پتہ چل گیا، یہ غلام سرور نہیں بلکہ کون ہیں؟تہلکہ خیزانکشاف نے پی ٹی آئی کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ن لا ئن، مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر زراعت وزیر اعلیٰ سندھ منظور وسان نے عام انتخابات 2022 میں کرانے کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ

رہا ہوں ۔ اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن بنا نہیں سکتے۔ اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بناسکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے، جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں، اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکو متی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہوگی۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں، سال 2022 میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں جائیں گے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہے کہ جس نے جس پر مہربانی کی ہے اس نے اسی

کے ساتھ ہی غداری کی ہے، جیتنے والا وقت چلا گیا، پچ تیار ہے، عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے, وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے، ان کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر غلام سرور بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ہیں ، خبریں چلنے کے بعد ان کی جانب سے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی گئی ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…