بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین میں بجلی کے تعطل سے عالمی سطح پر اشیاء کی قلت کا امکان

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

بیجنگ(این این آئی)توانائی کے سرکاری استعمال کے اہداف پورے کرنے کے لیے بجلی کی معطلی کے باعث چینی فیکٹریز بندش پر مجبور اور کچھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ایسے میں کرسمس سے قبل عالمی خریداروں کو اسمارٹ فونز اور دیگر اشیا کی ممکنہ قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ شمال مشرقی شہر لیاینگ میں

ایک میٹل کاسٹنگ فیکٹری میں بجلی کی بندش کے باعث وینٹیلیشن بند ہونے کے بعد 23 افراد کو زہریلی گیس سے متاثر ہونے کی بنا پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔بیجنگ کی جانب سے کارکردگی بڑھانے کے لیے عائد توانائی کے استعمال کی حد سے تجاوز کرنے سے گریز کرنے کے لیے فیکٹریز بے کار پڑی ہیں۔ماہرین اقتصادیات اور ایک ماحولیاتی گروپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے باعث برآمد کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مینوفیکچررز نے اس سال کا کوٹہ منصوبہ بندی سے زیادہ تیزی سے استعمال کیا۔ایپل کمپنی کے آئی فونز کے اجزا کے ایک سپلائیر نے کہا کہ اس نے مقامی حکام کے احکامات کے تحت شنگھائی کے مغرب میں قائم فیکٹری میں پیداوار معطل کردی ہے۔چین کی بڑی صنعتوں کے لیے ان کے مصروف ترین سیزن میں یہ رکاوٹ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں والی گیسوں کے اخراج کو لگام دینے کی کوششوں کے ساتھ معاشی نمو کو متوازن کرنے کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ایک ماہر اقتصادیات کا کہنا تھا کہ توانائی کی کھپت کی حد کو نافذ کرنے میں بیجنگ کا بے مثال عزم طویل مدتی فوائد کا باعث بن سکتا ہے لیکن قلیل مدتی معاشی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا اثر اتنا شدید ہو سکتا ہے کہ انہوں نے چین کیاقتصادی ترقی کے لیے اپنی پیش گوئی کو

موجودہ سہ ماہی میں ایک سال پہلے کی سطح 5.1 فیصد سے کم کر کے 4.7 فیصد اور سالانہ نمو کے لیے اپنا آٹ لک 8.2 فیصد سے کم کرکے 7.7 فیصد کردیا۔چین کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ایورگرینڈ گروپ کے ممکنہ زوال کے باعث عالمی مالیاتی منڈیاں پہلے ہی خطرات کی زد میں تھیں، مذکورہ گروپ کو اربوں ڈالر قرض

کے ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ مینوفیکچررز کو پہلے ہی پروسیسر چپس کی قلت، شپنگ میں رکاوٹوں اور کورونا وبا کی روک تھام کے لیے سفر اور تجارت کی عالمی بندش کے دیگر دیرپا اثرات کا سامنا ہے۔چین کے شمال مشرق کہ جہاں موسمی درجہ حرارت کم ہورہا ہے، وہاں کے رہائشیوں نے بجلی کی کٹوتی کی اطلاع دی اور سوشل میڈیا پر حکومت سے سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…