بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی،21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض، تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور چیف الیکشن کمشنر کے روئیے پرخوب تنقید کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور حلقوں میں گیس کی فراہمی کا معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھادیا،مختلف حلقوں میں نئے گیس کنکشن کے معاملے پر 21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض ہوئے اورشکوکہ کیاکہ ہمارے حلقوں میں گیس کنکشن نہیں لگ رہے۔حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں گیس کی مجموعی طور پر قلت ہے، کئی ملکوں کے ساتھ نئے معاہدے کررہے ہیں۔وفاقی وزیرنے جواب دیا کہ اس وقت گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی، گیس تین ڈالر سے تیس ڈالر تک پہنچ گئی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ کوشش کررہے ہیں کہ گیس درآمد کریں،مہنگائی پر کنٹرول کے لئے اہم۔اقدامات اٹھارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت دیدی۔وزیراعظم نے اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے رابطے تیز کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…