مکوآنہ (این این آئی)مڈل جماعتوں کیلئے بھی سنگل نیشنل کریکولم کی تیاری، نیشنل کریکولم کونسل کے تحت چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی کتب یکساں نصاب کے تحت تیار کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مڈل لیول کی یکساں نصاب کی ماڈل کتب وفاق تیار کرے گا، صوبوں کو ماڈل کتب کے مطابق چھٹی تا آٹھویں جماعت کی کتابیں تیار کرنا ہوں گی،
نومبر تک مڈل جماعتوں کیلئے سنگل نیشنل کریکولم کو فائنل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ مڈل جماعتوں کی نئی کتب کی تیاری یکساں نصاب کے تحت کرے گا، حکومت فیز ٹو میں 2022ء میں مڈل جماعتوں کا یکساں نصاب لاگو کر دے گی، تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں مڈل جماعتوں کا بھی یکساں نصاب رائج ہوگا۔