پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محمد زبیر عمر کی غیر اخلاقی ویڈیو کا معاملہ ، مریم نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالا جائے ،محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے،محمد زبیر اور ان کی بیگم کو کئی بار دھمکیاں دی گئیں ،مجھے کوئی دھمکی نہیں دیتا پہلے آئی تھی تو نوازشریف نے بھر پور جواب دے دیا تھا ۔

چیئرمین نیب کی توسیع آئین کےدائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان خیالات کااظہار مریم نواز نے ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ محمد زبیر کی ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہے، ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا انتہائی بری بات ہے،کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے،محمد زبیر اور ان کی بیگم کو کئی بار دھمکیاں دی گئیں ،مجھے کوئی دھمکی نہیں دیتا پہلے آئی تھی تو نوازشریف نے بھر پور جواب دے دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالاجائے ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کی توسیع آئین کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں تو یہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔انہوں نے کہاکہ جنید صفدر قانون کے فائنل ائیر میں ہے وہ ابھی لیگل پریکٹس کرے گا،جنید کی تو ابھی شادی ہونے والی ہے ابھی اس کا سیاست میں کوئی ارادہ نہیں،میں اور میاں صاحب سیاست کے لئے کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے،کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…