ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمرشریف کا طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام ، 15روزکا ویزاجاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) معروف کامیڈین عمرشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام کرنا پڑا ، جرمنی نےعمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15 روز کا ویزا جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے

ائیرایمبولینس کو جرمنی میں روکا گیا ۔ تفصیلات کے مطابقہوائی سفر میں تھکاوٹ اور بخار، عمر شریف کا جرمنی کے ہسپتال میں طبی معائنہ طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ اور بخار کے سبب عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے۔ عمر شریف کو اگلی منزل کے لئے روانہ کر دیاگیا۔تمام انتظامات ایمبولینس کمپنی کر رہی ہے، ڈاکٹرز بھی رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سوا 7 گھنٹے کے مسلسل سفر میں عمر شریف کو ہلکا بخار اور تھکاوٹ ہو گئی۔ صحت برقرار رکھنے کے لئے عمر شریف کو نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل رکھا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل جرمنی کا ویزا نہ ہونے پر کئی گھنٹے تک ہسپتال نہ جا سکیں۔۔ زریں غزل کا کہنا ہے کہ ہنگامی ویزے کیلئے نیورمبرگ کے متعلقہ پولیس اسٹیشن رابطہ کرنا پڑا جہاں ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد ویزہ ملا تو ہسپتال پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…