اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مغربی بھارتی ریاست میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق ریاست گجرات میں تیز ہوا اور شدید بارش کے سبب بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ دیہات کے رہنے والوں کے اس طوفان بادو باراں میں پھنس جانے کے خدشات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ حالیہ سیلاب میں گجرات کے دو ہزار سے زائد گاﺅں متاثر ہوئے ہیں۔ گجرات کے ریاستی ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق زیادہ تر دیہات سے ہمارا رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور ان علاقوں سے ہم تک کوئی خبر نہیں پہنچ رہی ہے۔